سمندری طوفان ڈیز منڈ نے برطانیہ میں تباہی مچادی ۔ تیز بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔کئی دریاؤں میں طغیانی سے سڑکیں اور مکانات ڈوب گئے۔
سمندری طوفان کے باعث طوفانی بارش اور آندھی نے انگلینڈ ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ دریائے ایڈن ،کینٹ اور کیسوک کے قریب دریائے گریٹا میں طغیانی کی کیفیت رہی۔
سیلاب کے باعث شمالی قصبے ایپل بے میں کئی سڑکوں پر چار ، چار فٹ پانی جمع ہوگیا۔مکانات میں
پانی داخل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔ کئی علاقوں سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کمبریا کے علاقے میں چوبیس گھنٹے کے دوران 178ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے لبرل ڈیموکریٹ رہنما ٹم فیرون بھی سیلاب میں پھنس گئے۔
کیس وِک میں 156ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسکاٹ لینڈ کے جنوب مغربی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
لندن میں بھی تیز ہوا کے باعث حادثات پیش آئے۔90 سال کا بزرگ جان سے گیا۔